• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل ٹیچنگ فیکلٹی سے الائونس کی کٹوتی، نظرثانی کی سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال

پشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے سرکاری میڈیکل کالجوں کے بیسک سائنس میڈیکل ٹیچنگ فیکلٹی سے ایک الائونس کی کٹوتی کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کر دی ہے جس میں وزیر اعلیٰ سے درخواست کی گئی ہے کہ دونوں الائونس کی ادائیگی کی اجازت دی جائے۔ یاد رہے کہ جنوری میں صوبائی کابینہ نے سرکاری میڈیکل کالجوں کی بیسک سائنس میڈیکل ٹیچنگ فیکلٹی سے بیسک سائنس وٹیچنگ الائونس یا ہیلتھ پروفیشنل الائونس میں سے کسی ایک کی کٹوتی کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت محکمہ صحت نے فیکلٹی سے اپنی مرضی کا الائونس لینے کے لئے رائے طلب کی تھی فیکلٹی نےمحکمہ صحت کو دونوںالائونس جاری رکھنے اور فیصلے پر نظرثانی کے لئے حکومت سے رابطے کی درخواست کی تھی۔ جس میں کہا گیاہے کہ میڈیکل ٹیچنگ فیکلٹی کا مطالبہ جائز ہے۔بیسک سائنس پرکشش مضمون نہیں ہے اس طرف زیادہ ڈاکٹرز نہیں آرہے پرائیویٹ شعبے میں فیکلٹی کو زیادہ تنخواہ دی جارہی ہے ایک الائونس کی کٹوتی سے ٹیچنگ پر منفی اثرات پڑیں گے لہٰذا فیصلے پر نظرثانی کی جائے اور فیکلٹی کو دونوں الائونس دینے کی اجازت دی جائے۔
تازہ ترین