• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھ خاتون سمیت پانچ ملزمان کی ضمانت کی درخواست منظور ‘رہائی کے احکامات

پشاور(نیوز رپورٹر) ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پشاور عالمگیر شاہ نے شادی شدہ سکھ خاتون کی گھر سے عائب ہونے اور نکاح در نکاح کے کیس میں گرفتار سکھ خاتون سمیت پانچ ملزمان کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کے احکامات جارئی کردیئے ۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے ملزمان جنید اور اُسکے والد دواد بھائی جمیل اور بہن مسماۃ (م ) کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست کی سماعت کی ۔ ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے سکھ خاتون مسماۃ (ر)کو ورغلا پھسلا کر گھر سے بھگا کے لے گیا تھا اور لاہور میں رکھا تھا رپورٹ تھانے میں سکھ خاتون کے سسر نے درج کی تھی ۔ ملزمان کی جانب وکیل صفائی سلیم ایڈوکیٹ پیش ہوئے ۔ عدالت نے فرقین وکلاء کے دلائل سننے اور ملزمان کی ضمانت پر مدعی مقدمہ کی جانب سے اعتراض نہ ہونے پر عدالت نے گرفتار تمام ملزمان کورہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔
تازہ ترین