• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،رقم تنازعہ پر ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

پشاور(نمائندہ خصوصی) پشاورمیں دو الگ الگ مقامات پررقم کے تنازعہ پر ایک شخص کو قتل اور ایک خاتون کو گولی مارکر زخمی کر دیا گیا جبکہ پشاور میں دیر کا ایک شخص ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا پشاور کے نواحی علاقہ ریگی یوسفزئی میں دو مسلح بھائیوں ہمدرد عامر رقم کے تنازعہ پر وسیع اللہ ولد حضرت اللہ کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا شیر جھنگی پشاور میں کامران ظاہر شاہ طاہر اور ظاہر شاہ کی بیوی سنبل نے سمائینہ بی بی زوجہ ایاز پر اس کے مکان کے اندر فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا پشاور کے نواحی علاقہ میں جی ٹی روڈ پر دیر بالا کے خانخیل ٹرک کی ٹکر سے جاںبحق ہوگیا ۔
تازہ ترین