• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ عوام کیساتھ ظلم ہے، ورکرزاتحادفیڈریشن

ملتان (سٹاف رپورٹر)موجودہ حکومت نے مزدوروں غریب عوام اور محنت کشوں کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبا دیا ہے اورمہنگائی نے مزدوروں کا برا حال کر دیا ہے مزدوروں کی تنخواہ میں آٹے میں نمک کے برابر اضافہ کیا گیا اور اس پر بھی عملدرآمد نہ ہوا ،ان خیا لات کا اظہار آل پاکستان ورکر ز اتحاد فیڈریشن کے مرکزی نائب صدر ملک خدا بخش بھٹہ ،مرکزی آرگنا ئز یشن سیکرٹری را نا وکیل احمد شیخ شبیر احمد نے رانا عبدالوحید اور صوفی بشیر کے ہمراہ پر یس کا نفر نس کر تے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ مزدوروں اور عوام کے ساتھ سخت نا انصافی اور ظلم ہے ۔
تازہ ترین