• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،آئسکریم فیکٹری سمیت 5فوڈ پوائنٹس سیل

ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ملتان اور گردونواح میں کارروائی کرتے ہوئے ناقص اجزاء کے استعمال،ممنو ع اشیاء کی فروخت اورصفائی کے غیر معیاری انتظامات پر 5فوڈ پوائنٹس کو سیل کردیا جبکہ متعدد فوڈ پوائنٹس کو 144،500کے جرمانے کئے گئے، ڈیرہ غازی خان میں پاک العین بوتل ڈرنکنگ واٹر ، رحیم یارخان میں جیو آئسکریم فیکٹری ، لیہ میں الشیخ ہوٹل، مظفرگڑھ میں قربان شاکر بیکری ،خادم کریانہ سٹورکو سیل کرد یا گیا ،اس دوران مضرصحت خوراک،ناقص مٹھائیاں اور زائدالمیعاد اشیاء تلف کی گئیں ۔
تازہ ترین