• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانے میں درخواست دینے پر خاتون کے گھر حملہ،مقدمات درج،گرفتاریاں

ملتان( سٹاف رپورٹر) تھانے میں درخواست دینے کی رنجش پر4 افراد احمد قدیر ،سلیم ،وحید ناصراور نامعلوم ساتھی نےحسینہ پروین کے گھر پر حملہ کر کے فائرنگ کی اور محلے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ۔پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے باربی کیو کھانے کا سابقہ بل مانگنے پر د کان مالک کو اسلحہ تان کر جان سے مار دینے کی دھمکی دینے والے دانش سمیت7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو ملزمان منظور اور شاہد کو گرفتار کر لیا ۔پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 4 افراد محمد محسن،محمد مزمل، سجاد اور محمد عباسکو گرفتار کر کے ان سے آتش بازی کا سامان قبضے میں لے لیا۔پولیس تھانہ مظفرآباد میں بغیر این اوسی لئے محفل منعقد کرنے اور اس میں لاؤڈ سپیکر استعمال کرنے پر 2 افراد عمران اور عبدالرحمٰن کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس نے تین اڈوں پر چھاپے مارکر 15جواریوں عمران، اسلم ،سجاد ،اقبال ،سجاد ، ظفر،ساجد، ہاشم ،رفیق ،آصف اور فاروق کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔پولیس تھانہ سٹی جلالپورپیروالہ نے بستی اوباڑہ جنوبی سے دو مشکوک افراد شکیل اور مجاہد کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ اور درجنوں گولیاں برآمد کرلیں۔بوگھس چیک دینے کے الزام میں پولیس نےلطیف الرحمٰن کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ۔ ملتان پولیس نے مختلف اہم شاہراہوں پر غیر قانونی طور پر ریڑھیاں اور ٹھیلے لگا کر ٹریفک میں خلل ڈالنے والے 13افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا ۔
تازہ ترین