• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطالبات منظورنہ کئے گئے تو19مارچ کو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے:پیف

ملتان(سٹاف رپورٹر)فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز (پیف)کےصوبائی چیف آرگنائزر فرید خان بنگش،جنرل سیکرٹری چوہدری ارشد محموداور ضلع ملتان کے صدر چوہدری نور محمد میو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی رہائش گاہ کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیااور ان سے ملاقات کرکے مسائل اورمطالبات سے آگاہ کیا جس پر شاہ محمود قریشی نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی بعدازاں ڈیرہ غازی خان میں وزیر اعلیٰ کے گھر کے باہر احتجاج پر نہتے اساتذہ پر لاٹھی چارج کیا گیا اور 13 اساتذہ گرفتار اور 24شدید زخمی ہوئے ،انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سردار عثمان بزدار کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے وزیر تعلیم مرادداس کو ہمارے مسائل کے خاتمے کی ہدایات دی ہیں مگرہم زبانی باتوں پر یقین نہیں رکھتے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو19مارچ کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجاوردھرنا دینگے۔
تازہ ترین