• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصلوں میں تاخیر اور لمبی تاریخوں سے سائلین پریشان

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) عوام نے پنجاب میں ڈویژنل سطح پر کنزیومر کورٹس کے قیام کو حکومت کا بہترین فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کے بعد متاثرہ صارفین کو داد رسی کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم میسر آیا تھا ۔ مگر انصاف میں تاخیر کی وجہ سے اب رفتہ رفتہ لوگ مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں۔ دکانداروں، ڈاکٹروں، ہائوسنگ سوسائٹیوں اور ایئر لائنوں سمیت دیگر طرح کی سروسز فراہم کرنے والوں کے ستائے صارفین کا کہنا ہے کہ قانونی تقاضے پورے ہونے کے باوجود پہلے تو کیس کئی برس صارف عدالت میں زیر سماعت رہتا ہے اگر وہاں سے متاثرہ فریق کو تھوڑا بہت ریلیف مل جائے تو دوسرا فریق فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیتا ہے جہاں پر بھی لمبی تاریخ مل جاتی ہے۔ متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ عوام کو حکومت کے اس اچھے اقدام کے ثمرات تب ملیں گے جب صارف عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات اور ہائی کورٹ میں اپیلوں کے فیصلے برسوں میں نہیں ہفتوں میں ہوں۔
تازہ ترین