• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتہ صفائی کے دوران سڑکوں سے ملبہ ہٹانے کی ہدایت

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)گرین اینڈ کلین پاکستان پروگرام کے تحت پنجاب میں ہفتہ سینی ٹیشن کے خاطر خواہ نتائج نہ ملنے کے بعد اب پنجاب حکومت نےہفتہ صفائی منانے کا فیصلہ کیا ہے جو 18سے23مارچ تک جار ی رہے گا۔ہفتہ صفائی کیلئے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ بھجوایا گیا ہےجس میں سڑکوں پر خصوصی طور سے ملبہ ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے،تقریبات میں بینرز،سٹیمرز کے علاوہ کیبل پر پیغامات چلائے جائیں گے۔ہفتہ صفائی میں تمام سرگرمیاں ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کرنا ہوں گی۔ہفتہ کے دوران واک،سیمینارز،تقریری مقابلے،ہینڈ واش، ہسپتالوں کی خصوصی صفائی اختتامی تقاریب 23مارچ کو صوبائی،ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح پر ہوں گی۔ ہفتہ صفائی کے سلسلے میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔
تازہ ترین