• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو لاکھ بلدیاتی ارکان جمہوریت کے بہترین نگہبان ثابت ہو سکتے ہیں، مقررین

اسلام آباد(نامہ نگار)پاکستان میں مقامی حکومتوں کے قوانین کے تقابلی جائزے کے معاملے پر جمعرات کو پلڈاٹ کے تحت قومی مکالمہ ہوا۔ خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات شہرام خان تراکئی نے اپنے صوبے اور پنجاب کی نمائندگی کی اور بتایا کہ دونوں صوبوں میں ضلعی حکومتیں نہیں ہوں گی۔ تحصیل ناظمین اور ویلج کونسلوں کے براہ راست انتخابات کی تجویز ہے۔ قومی مکالمے میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، جمعیت علمائے اسلام اور قوم پرست جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ نے اپنی تجاویز دیں۔ شرکا نے واضح کیا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتیجے میں دو لاکھ نمائندے جمہوریت کے بہترین نگہبان ثابت ہو سکتے ہیں۔ شہرام خان نے کہا قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان اور سینیٹرز کا کوئی کام نہیں کہ وہ گلی کوچے بنائیں۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ آئین کے تحت ہر صوبے کا اختیار ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کا قانون بنائے۔
تازہ ترین