• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس طارق عباسی اور جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی پرمشتمل ڈویژن بنچ نے تھانہ اٹک کے ڈیڑھ کلو گرام چرس کے مقد مہ میں ملزم کو بری کردیا ۔راجہ اکرام کی پیروی سردارسہیل عصمت اللہ ایڈووکیٹ نے کی۔جسٹس چوہدری عبدالعزیز پر مشتمل سنگل بنچ نے تھانہ وارث خان کے مقدمہ قتل میں عمر قید پانے والے ملزم کو بری کردیا۔محمد تنویر کی پیروی راجہ غنیم عابر خان ایڈووکیٹ نے کی۔ ڈویثرن بنچ نے منشیات سمگلنگ کیس میں عمر قید کے قیدی یاسر علی کو بری کر دیا۔ جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نے چیک ڈس آنر کےملزم کی ضمانت منظور کرلی۔طاہر عباسی نے شفقت منیر ملک ایڈووکیٹ کےذریعے درخواست ضمانت دائر کی تھی۔
تازہ ترین