• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی اعجاز احمد بٹر نے بیوی کی خوشی کی خاطر والد کو قتل کرنے والے بدبخت بیٹے کو سزائے موت دینے کا حکم دیدیا۔تھانہ کلرسیداں میں درج رپورٹ کے مطابق ناخلف بیٹے ضیاء الرحمان نے اپنے والد راجہ تصور کو انتہائی بے دردی کے ساتھ قتل کیا تھا۔ مدعی مقدمہ کے وکلاء فضیلہ یوسف اور سردار سفیر اکرم نے عدالت کو بتایا کے تمام ثبوت اور گواہوں نے ملزم کی سفاکی بیان کی ہے۔ عدالت نے ملزم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
تازہ ترین