• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 گاڑیاں و موٹرسائیکلیں اڑالئے گئے، لوٹنے کے نصف درجن واقعات، 3 چوریاں

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری 7گاڑیوں ،دوموٹر سائیکلوں اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔تھانہ نیوٹاؤن کو کیپٹن عمیرنے بتایا کہ ایک موٹرسائیکل پر 2 لڑکے آئے جو موبائل اور بٹوا چھین کرفرارہوگئے۔ تھانہ نیوٹاؤن کو فرحت صدیقی نے بتایا کہ ایک لڑکا میرا ہینڈ بیگ چھین کرفرار ہو گیا ،بیگ میں 10ہزار روپے ، 20 تولے طلائی زیورات اور موبائل تھا۔ تھانہ سول لائن کو نویدزھرا نے بتایا کہ 3موٹرسائیکل سوار 2لاکھ25ہزار روپے، 7ہزار ڈالر،طلائی زیورات ودیگر سامان چھین کر فرارہو گئے۔ تھانہ ائرپورٹ کو آصف اقبال نے بتایاکہ دانش، لودھی اور دیگر 10لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ صدرواہ اور تھانہ چونترہ کے علاقوں میں سٹریٹ کرائم اور چوری کی دو وارداتوں میں شہری لٹ گئے۔ ملپور کے قریب شہزاد کا موبائل چھین لیاگیا۔ جھنگی سیداں میں محمد ذیشان کاموبائل چوری ہوگیا۔
تازہ ترین