• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دینی مدارس کے خلاف کریک ڈائون مغربی ایجنڈے کی تکمیل ہے ،مولانا شیرانی

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل و سابق رکن قومی اسمبلی مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ دینی مدارس کو سیل کرنا مغربی ایجنڈے کی تکمیل ہے ملک میں حکومت کے اندر حکومت فیصلے کررہی ہے موجودہ حکومت نہ مرضی سے آئی تھی نہ مرضی سے جائے گی دشمن قوتیں ہمیں تقسیم کرکے لڑانا چاہتی ہیں کارکن اور طلباء اصولوں اور نظریے پر ثابت قدم رہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نےبحرالعلوم کوئٹہ میں دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے مرکزی رہنماء و کوئٹہ کے امیر و سابق سینیٹر حافظ حمداللہ ،شیخ الحدیث مولانا نذ ر محمد حقانی، مولانا محمد عالم لانگو اور دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ امریکہ اور مغربی ایجنڈے کی تکمیل کرتے ہوئے دھاندلی زدہ حکمرانوں نے اسلام دشمنی کا ثبوت دیا۔انہوں نے کہاکہ دینی مدارس بند کرنے سے بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کی بجائے حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ رضائے الہیٰ کے لئے ملک بھر میں دینی مدارس کی تعداد میں اضافہ کریں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے کامیاب کرایا گیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت اقتدا ر میں اپنی مرضی سے آئی تھی اور نہ ہی اپنی مرضی سے واپس جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا ایجنڈا مغربی ایجنڈا ہے۔ 
تازہ ترین