• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گفتار کے غازی عوام کا اعتماد حاصل نہیں کر سکتے،اے این پی

کوئٹہ ( پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اکیسویں صدی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صدی ہے جس میں عوام کو چرب زبانی سے ورغلایا نہیں جاسکتا نہ ہی گفتار کے غازی بن کر عوام کی توجہ حاصل کی جاسکتی ہے بلکہ عوام کی محبت اور اعتماد کے حصول کے لئے گفتار سے زیادہ عمل اور کردار ضروری ہے ، حقوق کے حصول کے لئے سیاسی جدوجہد اور سیاسی تنظیم بہت اہم ہے ، پارٹی عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی اور کسی بھی موڑ پرانہیں مایوس نہیں کیا جائے گا ان خیالات کااظہارپارٹی کے ضلعی چیئرمین مابت کاکا، رکن الیکشن کمیٹی حاجی آصف خان کاکڑ ، حاجی نذر علی پیر علیزئی ، عنایت اللہ اورفیض اللہ نے انتخابات کے حوالے سے کلی علی محمدا غبرگ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور جمہوری استحکام کے لئے عوامی نیشنل پارٹی ہمیشہ صف اول میں موجود رہی ہے اور عوام کے حق حکمرانی کے لئے ہمارے اکابرین کی جدوجہد کسی سے پوشید ہ نہیں، پشتونوں کے حقوق کے حصول اور درپیش مسائل کے خاتمے کے لئے پارٹی کی جدوجہد کو سو سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے اس دوران ہر مصیبت پریشانی قید و بند کا اکابرین ، رہنماؤں اور کارکنوں نے خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا اور آئندہ بھی ہم اپنی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ محض خوشنما نعرے لگا کر اور گفتار کے غازی بن کر وہ عوام کا اعتما د حاصل کریںگے انہیںپتہ ہونا چاہئے کہ گفتار سے زیادہ کردار اور عمل ضرور ی ہوتا ہے ۔ قبل ازیںکلی علی محمد غبرگ کے لئے یونٹ صدر عنایت اللہ ، جنرل سیکرٹری فیض اللہ ، جبکہ ضلعی کونسل کے لئے اراکین حبیب الرحمان ، مولوی جعفر اخوند ، کلیم اللہ اور مطیع اللہ منتخب ہوئے ۔ 
تازہ ترین