• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کا کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے،مشیر تعلیم

کوئٹہ (خ ن) صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ دور جدید ٹیکنالوجی وسائنسی ترقی کا دور ہے ،اپنے مستقبل کے معماروں کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم دلانا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ صوبے بھر کے 33 اضلاع میں پہلی بار جنوری میں تمام ضلعی تعلیم افسران کو مفت درسی کتب کی ترسیل مکمل کرلی گئی ہے، بلوچستان کے تمام ضلعی تعلیمی افسران اور اسکولز کے ہیڈز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ تعلیمی سال 2019 کے لئے تمام اسکولوں میں طلباء و طالبات کو تعداد کے مطابق مفت درسی کتب کی ترسیل سو فیصد یقینی بنا ئی جائے۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ بلوچستان بھر میں آر ٹی ایس ایم (RTSM) ٹیموں کی کتابوں کی بروقت ترسیل کی رپورٹ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی جس میں کتابوں کی تقسیم کی کاغذی کارروائی کو اپنی نگرانی میں مکمل کرکے اسکی رپورٹ حکام کو ارسال کریں۔ محکمہ کی محنت اور کوششوں سے درسی کتب کی ترسیل امسال پورے صوبے کے تمام اضلاع میں مکمل ہوچکی ہے۔ محمد خان لہڑی نے کہا کہ بلوچستان کے طلباء و طالبات کو تعلیمی پسماندگی سے نکالنے کیلئے سکولوں میں کتب و دیگر تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا یا گیا ہے ۔مشیر تعلیم نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ بلوچستان کا کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کتب کی بروقت ترسیل سے تعلیمی ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
تازہ ترین