• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈچ صحافی نے بعض شخصیات کی دروغ گوئی بے نقاب کردی‘جمعیت ن

کوئٹہ(آئی این پی )جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے کہاہے کہ ڈچ صحافی کی کتاب میں انکشافات ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے جنہوں نے امیر المومنین ملا محمد عمر مجاہد کا پاکستان کی چھاؤنیوںیاکسی دوسرے مقام پر روپوش ہونے کے الزامات لگاکر دنیا کو بے وقوف بنایا ان خیالا ت کااظہار انہوںنےمولوی وزیر محمد ، ملا تاج محمد ودیگر سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ ملامحمدعمر نے 11/9 ڈرامے کے بعد امریکی اتحادیوں کیخلاف جہاد شروع کیا امریکہ تمام وسائل ہونے کے باوجود ملامحمدعمر تک نہ پہنچ سکا اس دوران بعض قوتیں اورشخصیات دنیا کو دھوکہ دیتی رہیں کہ ملا محمدعمر پاکستان میں روپوش ہیں ان کی دروغ گوئی کو ڈچ صحافی نے بے نقاب کردیا ہے۔
تازہ ترین