• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعصب اور خواہشات پرمبنی حلقہ بندیوں کی مزاحمت کی جائیگی،بلدیاتی اصلاحی کمیٹی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)سیاسی و مذہبی جماعتوں کی بلدیاتی اصلاحی کمیٹی کے وفد نے یوسف خان کاکڑ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی سے ملاقات کی ، وفد میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنما شامل تھے جبکہ اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمٰن بلوچ ، کوئٹہ کے امیر حافظ نور علی ، ڈاکٹر محمد ابراہیم ، جمیل احمد مشوانی اور ڈاکٹر نعمت اللہ سمیت دیگر بھی موجود تھے،وفد نے کوئٹہ میں بلدیاتی حلقہ بندی کے حوالے سے اپنی تشویش و تجاویز سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی دارالحکومت کی بلدیاتی حلقہ بندیوں کو تعصب اور خواہشات کے مطابق بنانے کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی،اس سلسلے میں مختلف پارٹیوں نے بلدیاتی اصلاحی کمیٹی بنائی ہے ہم چاہتے ہیں کہ صوبائی دارالحکومت میں کوئی لسانیت ، تعصب اور نفرت و ناانصافی پر مبنی حلقے نہ بنیں اس سے نفرت و تعصب کیساتھ مشکلات میں اضافہ ہوگا ، کوئٹہ میں حلقہ بندیاں متوازن ہونی چاہیں ، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ جماعت اسلامی سیاسی پارٹیوں کی کمیٹی کے موقف کی حمایت کرتی ہے تاہم رسمی موقف پارٹی سطح پر مشاورت کرکے دیں گے۔  
تازہ ترین