آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر10؍رجب المرجب 1440ھ 18؍مارچ 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کو پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کیاجائے، بی ایس اوپجار

کوئٹہ(پ ر)بی ایس او پجار کے وائس چیئرمین ملک زبیر بلوچ نے کہاہے کہ عدلیہ کی جانب سے ایجوکیٹرز کی بھرتی پرپابندی عائد کرنا خوش آئند فیصلہ ہے کیونکہ حکومت من پسند افراد کو بھرتی کرنے کیلئے خلاف قانون اقدام کررہی ہے انہوںنے کہاکہ 1230 اسامیاں بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعےپُر کی جائیں بی ایس او پجار نے تمام مشکلات کے باوجود عدلیہ سے رجوع کیا تاکہ بلوچستان بھر میں نوجوانوں کو میرٹ کے مطابق روزگار دیاجائے کیونکہ مسلط حکمران تعلیم سمیت ہرشعبے میں میرٹ کے برعکس اقدامات کررہے ہیںبی ایس او پجار طلباء اورنوجوانوں کے حقوق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں