آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ18؍رمضان المبارک1440 ھ24؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کچلاک میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات مسلح ڈاکو لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق کچلاک بازار میں جمعرات کو دن دہاڑے مسلح افرادثناء اللہ کاکڑ کی دکان میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر 9 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس اطلاع کے باوجود تاخیر سے پہنچی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے واضح رہے کہ کچلاک میں گزشتہ دو ماہ سے ڈکیتی رہزنی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے اور علاقے میں سخت خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں