• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل پالیسی کے خلاف بلوچستان بار کونسل کی جانب سے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان بار کونسل نے حالیہ جوڈیشل پالیسی کے خلاف کل بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ 22 A قوانین میں ترامیم کرکے پولیس کے اختیارارت میں اضافے کا مقصد ملک میں پولیس اسٹیٹ بنایا جارہا ہے جو کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں بیان میں کہا کہ نئے جوڈیشل پالیسی میں بار کونسلوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا بیان میں ماڈلز کورٹ بنانے کے تجربات کے بجائے موجودہ سسٹم کو مضبوط بنایا جائے اورعرصہ دراز سے خالی آسامیوں کو میرٹ پر تقرری کو یقینی بنایا جائے اور جحجز کے تعداد میں اضافہ کیا جائے اور آئندہ کا لاعہ عمل تمام بار کونسلز کے ساتھ مشاورت کرکے بروز پیر بزریعہ پریس کانفرنس کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین