آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ18؍رمضان المبارک1440 ھ24؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(این این آئی)پاکستان میں افغان سفیر شکراللہ عاطف مشعل اور کونسل جنرل وحید اللہ مہمند کی جانب سے کوئٹہ افغان سفارت خانے میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔عشائیہ میں پیپلزپارٹی کے صوبائی اطلاعات سیکرٹری سردار سربلند خان جوگیزئی، سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، پشتونخوا میپ کے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد اچکزئی، سابق صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال ، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی اصغر خان اچکزئی،سابق ایم این اے قہار ودان، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ندیم آفریدی، چیف منسٹر کے اسپیشل اسسٹنٹ ارباب عمر فاروق کاسی، بلوچستان متحدہ محاذ کے مرکزی رہنما شمس مینگل، جمہوری وطن پارٹی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی ، جماعت اسلامی کے رہنماوٴں نے شرکت کی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں