• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں برفانی طوفان،2افراد ہلاک، ایک ہزار پروازیں منسوخ

موسم سرما کے اختتام پر امریکا کی کئی وسطی ریاستوں میں برفانی طوفان، برف کے ڈھیر لگنے کے باعث ڈرائیور پھنس گئے، ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں،حادثات میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔

طوفانی ہواؤں کے باعث مشکل حالات کا سامنا، نبراسکا اور اور آئیوا میں سیلابی صورت حال ہے جبکہ الباما، انڈیانا اور کینٹکی میں طوفانی بگولوں کا خطرہ ہے۔

وسطی امریکا میں آنے والے طوفان کو بومب سائیکلون کا نام دیا گیا ہے ۔ شدید برف باری اور طوفانی بارشوں نے وسطی ریاستوں میں نظام زندگی درہم برہم کردیا۔

کولوراڈو، نبراسکا، آئیووا، کنساس، شمالی اور جنوبی ڈکوٹا میں برف باری، طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ مسافر سڑکوں پر پھنس گئے، لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے اور پروازوں کی آمد و رفت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

کولوراڈو کی ویلڈ کاونٹی میں پولیس اہلکار کارپورل ڈینیئل گرووز برف میں پھنسی کار میں سوار افراد کی مدد کرتے ہوئے دوسری گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔

ٹیکساس کے علاقے ہیئر فورڈ میں بجلی کی بحالی کا کرتے ہوئے انرجی کمپنی کا ایک لائن مین بھی چل بسا۔

تازہ ترین