• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فلم انڈسٹری کےمیگااسٹارعامر خان نےاپنی 54 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ جلد نئی فلم میں نظر آئیں گے، جس کے لیے انہیں 20 کلو وزن کم کرنا پڑے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے اپنی 54 سالگرہ کے موقعے پر میڈیا سے گفتگو کےدوران بتایاکہ وہ اپنی اگلی فلم ’لال سنگھ چدھا‘ میں ہالی ووڈ اداکار ’ٹام ہانکس‘ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔عامر خان کی اگلی فلم ہالی ووڈ فلم ’فورسٹ گمپ‘ کا ریمیک ہے۔

دوران گفتگو عامر خان نے بتایا کہ انہیں اپنی اس نئی فلم کےکردار کے لیے 20 کلو وزن کم کرنا پڑے گا،انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں خود بھی اسمارٹ رہنا پسند ہے۔

عامر خان نے مزید کہا کہ اُنہیں شروع سے اس فلم کی کہانی پسند ہے ،اس فلم کی کہانی عام زندگی پر مبنی ہے جسےفیملی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے ۔

واضح رہے کہ فورسٹ گمپ کی تشہیر 1994 میں ہوئی تھی جس کی کہانی مشہور ناول فورسٹ گمپ پر مبنی ہے جو 1986 میں امریکی ناول نگار وینگسٹن گروم نے لکھا تھا۔ فورسٹ گمپ میں کی جانےوالی بہترین ڈائریکڑی اور ٹام ہانکس کی بہترین اداکاری کی بدولت اس فلم نے 6 آسکر ایوارڈ حاصل کیے تھے۔

عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چدھا‘ کو سیکریٹ سپر اسٹار کے ڈائریکٹر ادویت چندن ڈائریکٹ کر رہے ہیں اور فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال اکتوبر میں ہوگا۔ 

تازہ ترین