• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


تائیوان میں پوکی مون گو کا بخار 70 سالہ بزرگ کے سر پر بھی سوار ہوگیا ہے۔

تائیوان سے تعلق رکھنے والے 70سالہ ’یوعان چن سین‘ بیک وقت ایک نہیں دو نہیں بلکہ 21 موبائل فونز پر 'پوکی مون گوگیم کھیلتے دکھائی دیے ہیں۔

یوعان چن سین یہ گیم کھیلنے کے لیےہر وقت باہر نکلتے ہوئےہوتے ہیں اور اپنی سائیکل پر تمام موبائلز لگا کرپیکاچو کو پکڑتےنظر آتے ہیں۔

پکاچوکو پکڑنے کی دھن میں مگن دادا جان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ بزرگ گذشتہ برس 11موبائل فونز میں گیم کھیل کر شہرت حاصل کرچکے ہیں اور یہ مرض اب بڑھتا ہی جارہا ہے۔

تازہ ترین