• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پرتگال کے دار الحکومت لسبنمیں رنگا رنگ فیشن وِیک کا انعقاد کیا گیا۔

پرتگال کے دار الحکومت لسبن میں فیشن وِیک کا میلہ سج گیا جس میں حسین ماڈلز نے روایتی ملبوسات زیب تن کیے اور ریمپ پر واک کر کے خوب داد وصول کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 52 ویںفیشن ویک میں مختلف مشہور فیشن ڈیزائنرز کے تیار کردہ موسم سرما اور خزاں کے دیدہ زیب ملبوسات پیش کئے گئے۔

فیشن ویک کے دوران درجنوں ڈیزائنرز نے مردوں اور خواتین کے سینکڑوں دلکش ملبوسات پیش کیے جو فیشن کے دلدادہ افراد کی توجہ کا مرکز بنے۔

واضح رہے کہ یہ ایونٹ 4روز تک رنگ بکھیرنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

تازہ ترین