• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ نیوزی لینڈ کی مسجد پر حملہ نہایت تکلیف دہ ہے‘

وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ میں فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ رائسٹ چرچ (نیوزی لینڈ) میں مسجد پر دہشت گرد حملہ نہایت تکلیف دہ اور قابل مذمت ہے۔


یہ حملہ ہمارے اس مؤقف کی تصدیق کرتا ہے جسے ہم مسلسل دہراتے آئے ہیں کہ: ’دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں۔‘ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ان بڑھتے ہوئے حملوں کے پیچھے 9/11 کے بعد تیزی سے پھیلنے والا ’اسلاموفوبیا‘ کار فرما ہے جس کے تحت دہشت گردی کی ہرواردات کی ذمہ داری مجموعی طور پر اسلام اور سوا ارب مسلمانوں کے سر تھوپنے کا سلسلہ جاری رہا۔


عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مسلمانوں کی جائز سیاسی جدوجہد کو نقصان پہنچانے کے لیے بھی یہ حربہ آزمایا گیا۔

واضح رہے کہ آج صبح نیوزی لینڈ میں تاریخ کی بدترین دہشت گردی کا واقعہ پیش آیاہے، کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد’’مسجدِ نور اور مسجد لنٹن‘‘ میں مسلح شخصنے داخل ہو کر خودکار ہتھیاروں سے نمازیوں پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق اور 20 شدید زخمی ہو گئے۔

تاہم بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم واقعے میں بال بال بچ گئی، نماز پڑھنے آئے ہوئے بنگلا دیشی کھلاڑیوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔

تازہ ترین