چین میں 40سالہ شخص نے 72کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اْڑنے والی بائیک متعارف کروا دی۔
چین کے شہر ڈونگوان سے تعلق رکھنے والے ژاؤ (Zhao Deli) نامی شخص نے انتک محنت کے بعد72 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اْڑنے والی فلائنگ بائیک تیار کر دکھائی جبکہ یہ 3ہزار میٹر کی بلندی تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اس بائیک کی پہلی اْڑان دیکھنے کیلئے مقامی لوگوں کی بھی بڑی تعداد وہاں جمع تھی۔ کچھ دیر تک فضاء میں پہلی اْڑان کے مزے لینے والے ژاؤ نے کامیابی کے ساتھ لینڈنگ کی تو وہاں موجود افراد نے اُس شخص کو خوب داد دی۔