• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ییارے بچو! آج ہم آپ کو ایک ایسے لڑکےکے بارے میں بتاتے ہیں،جس نے کچھ ایسا کردکھایاکہ دنیا بھر کے سائنسداں اپنا سر پکڑنے پر مجبور ہوگئے ۔جی ہاں محض 13سال کی عمر میں ایک امریکی لڑکے جیکس اوسالٹ نے اپنے گھر کے ایک کمرے میں جوہری فیوڑن ری ایکٹر بنانے میں کامیابی حاصل کرلی۔ اس کے بارے میں کہا جاتا ہےکہ وہ ایک فعال جوہری ری ایکٹر تیار کرنے والا کم عمر ترین فرد ہے۔یہ مشین کسٹمائز ویکیومز، پمپس اور چیمبر سے تیار کی گئی ہےا سے خریدنے پر کل خرچہ 10 ہزار ڈالرز ہوا۔اس کی مشین ایٹموں کو اتنی طاقت سے دباتی ہے، جس سے توانائی خارج ہوکر اٹیم کے اندر پھنس جاتی ہے۔ اس نے اپنی تیروہیںسالگرہ سے چند دن قبل جوہری ری ایکٹر بنانے میں کامیابی حاصل کی۔۔جیکسن اوسالٹ نے بتایا کہ اس کو بنانے کا آغاز اس وقت ہوا جب اسے معلوم ہوا کہ کس طرح دیگر افراد نے فیوڑن ری ایکٹر بنانے میں کامیابی حاصل کی ،تا ہم یہ بچہ اس توانائی کو بجلی میں منتقل کرنے میں ناکام رہا اور بقول اس کہ یہ خامی اس وجہ سے ہے کیونکہ وہ ارب پتی نہیں۔

تازہ ترین