• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی، سرفراز، آفریدی، کوہلی و دیگر کی مذمت

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سمیت دنیا بھر سے کرکٹر نے نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی۔

انہوں نے دہشت گرد واقعے پر گہرے دکھ،افسوس اور صدمے کے الفاظ میں اظہار خیال کیا۔

آئی سی سی چیف ایگریکٹو ڈیوڈ رچرڈسن،پاکستانی کپتان سرفراز احمد،بھارتی کپتان ویرات کوہلی،شین واٹسن،شاہد خان آفریدی، سنگاکارا،مہیلا جے وردھنے،شعیب اختر اور پاکستانی کرکٹر ثنا میر نے مساجد میں دہشتگرد حملے کی مذمت کی۔

ڈیوڈ رچرڈسن نےکرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں فائرنگ کے واقعے کے متاثرین کےا ہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور ٹیسٹ میچ کی منسوخی کی حمایت کی۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ان کی تمام ہمدردیاں اور دُعائیں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندان کے ساتھ ہیں، تاہم اس بات پر شکر ہے بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم دہشتگردی کے اس واقعے میں محفوظ رہی۔

شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد پو ہونے والے ہولناک واقعے پر گہرا صدمہ ہوا ہے،ساتھ ہی بنگلادیشی کھلاڑیوں کی خبریت دریافت کرنا چاہتا ہوں۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں 2 مساجد میں فائرنگ کے واقعے کا افسوس ہے جبکہ کمارا سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے نے بھی واقعے پر افسردگی کا اظہار کیا۔

شین واٹسن نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ان کی دعائیں اور ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں۔

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ واقعہ کی وڈیو دیکھ وہ سکتے میں آگئے۔

پاکستانی خواتین ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے بھی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور دہشت گردکارروائی میں جاں بحق افراد کےلئے دکھ کا اظہار کیا۔

تازہ ترین