• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران اتحاد کے ہر ایم این ایز کیلئے 15 کروڑ کا فنڈ منظور

حکمران اتحاد کے ہر ایم این ایز کیلئے 15 کروڑ کا فنڈ منظور
فائل فوٹو

وفاقی حکومت کا تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کے حلقوں میں ترقیاتی کام کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےحکمران اتحاد میں ایم این ایز کے حلقوں کے لئے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے وفاقی حکومت کے اس امتیازی سلوک کو عدالت اور پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپوزیشن  جماعت مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہداللہ خان نے وزیراعظم کے فیصلے پر کہا کہ اس بار خان صاحب نے یوٹرن نہیں لیا بلکہ دھوکا دہی اور نوسر بازی کی ہے۔

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ کنٹینر پرکھڑے ہوکر کہتے تھے ترقیاتی فنڈز کےنام پر رشوت دی جاتی ہے،اب اپنوں کو فنڈز جاری کر دیے۔

ذرائع کے مطابق ہر رکن قومی اسمبلی اپنے حلقے میں 15 کروڑ تک کے ترقیاتی کام کراسکتے گالیکن کسی کو بھی براہ راست فنڈز جاری نہیں کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کی سربراہی میں 12 رکنی اسٹیرنگ کمیٹی قائم کی گئی ہے، اس میں اتحادی جماعتوں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

اسٹیرنگ کمیٹی نے ارکان اسمبلی سے اپنے اپنے حلقوں کی ترقیاتی اسکیمیں مانگی تھیں، 100 سے زائد ایم این ایز نے اپنی اسکیمیں جمع کرا دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ارکان قومی اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز آئندہ ماہ کیا جائے گا، یہ کام سرکاری اداروں کے ذریعے کرائے جائیں گے۔

تازہ ترین