• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں فائرنگ کرنے والے دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ کو 5 اپریل تک ریمانڈ پر دے دیا گیا.

دائیں بازو کا سفید فام نسل پرست 28 سالہ برینٹن ٹیرینٹ آسٹریلوی شہری ہے، ملزم کو آج ہتھکڑی لگا کر کرائسٹ چرچ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر باہر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے جبکہ سیکورٹی وجوہات کے باعث سماعت بند کمرے میں کی گئی ۔

کیس کی سماعت کے دوران ایک مشتعل شخص نے چاقو لے کر عدالت میں گھسنے کی کوشش کی تاہم داخلے پر پابندی کے سبب چاقو بردار شخص عدالت میں داخل نہ ہوسکا۔

پولیس کے مطابق 28 سالہ مبینہ حملہ آور پر فی الحال قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے، دیگر الزامات بعد میں لگیں گے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور زیر حراست ہی رہے گا، اس کی جانب سے ضمانت کی کوئی درخواست نہیں کی گئی۔

واقعے کے بعد نیوزی لینڈ بھر میں پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے اور مساجد کی سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے

تازہ ترین