• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ سے وطن روانہ ہوگئی ، 15 کرکٹرز اور کوچنگ اسٹاف کے 4 افراد آج وطن واپس پہنچیں گے ۔


بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم گزشتہ روز کرائسٹ چرچ فائرنگ کے واقعہ میں بال بال بچی تھی ۔

بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کرائسٹ چرچ میں آج شروع ہونا تھا جسے فائرنگ کے واقعے کے بعد منسوخ کر دیا گیا ۔

واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں فائرنگ کے واقعے کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سمیت دُنیا بھر کے کھلاڑیوں نےمذمت کی اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

تازہ ترین