• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرائسٹ چرچ حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہو گئی

کرائسٹ چرچ حملے کا ایک اور زخمی اسپتال میں دم توڑگیا، جس کے بعد نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہوگئی۔

دائیں بازو کے سفید فام نسل پرست دہشت گرد 28 سالہ برینٹن ٹیرینٹ پر قتل کے الزامات عائد کردیئے گئے ہیں دیگر الزامات بعد میں لگیں گے۔

حملہ آور گرفتار رہے گا، ضمانت کی کوئی درخواست نہیں کی گئی۔

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی عدالت میں الزام عائد کیے جانے کے دوران ملزم بےحسی سے بیٹھا رہا اور ندامت کی بجائے احمقانہ اندازمیں مسکراتارہا۔

برینٹن ٹیرینٹ نے کل نماز جمعہ کے دوران فائرنگ کر کے 2 پاکستانیوں سمیت 50 افراد کی جان لی تھی۔ واقعے میں 48 افراد زخمی ہیں۔ فائرنگ کے وقت اس کے پاس 5 ہتھیار موجود تھے۔

تازہ ترین