• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ نیوزی لینڈ، دنیا بھر میں متاثرین سے اظہار یکجہتی

 دنیا بھر میں سانحہ نیوزی لینڈ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، برطانوی پارلیمنٹ ، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور ناروے کی کنزرویٹو پارٹی کے اجلاس میں نیوزی لینڈ میں مرنے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

نیویارک کے دو اسٹاک ایکس چینجز میں بھی کاروبار کے آغاز سے پہلے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

علاوہ ازیں نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملوں میں شہید افراد کی یاد میں لندن، بریڈ فورڈ اور برمنگھم سمیت برطانیہ کے مختلف شہروں میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد جبکہ ترکی میں مظاہرہ کیا گیا۔

نیوزی لینڈ میں مساجد میں فائرنگ کے بعد لندن سمیت برطانیہ بھر میں پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا۔

سربراہ انسداد دہشت گردی پولیسنگ کہتے ہیں برطانیہ بھر میں اضافی پٹرولنگ کا عمل اگلے چند روز تک جاری رہے گا۔ مساجد اور جمعے کے اجتماعات پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

دوسری جانب نیویارک میں بھی مساجد کے باہر سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین