• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈین جونز آصف علی کی بیٹی کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ


اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز آصف علی کی بیٹی کی صحت کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

ڈین جونزگزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے ، ڈین جونز آصف علی کی بیٹی کی صحت کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوئے۔

ڈین جونز نے کہا کہ آصف علی کی ننھی بیٹی کی طبعیت بہت خراب ہے۔

آصف علی کی بیٹی کے ذکر پر ڈین جونز جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔

یادرہے کہ گزشتہ روزپاکستان سپر لیگ فور کے دوسرے اور آخری ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 48رنز سے ہراکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی اور اب اتوار کو اسکا فائنل میں کوئٹہ سے ٹکرائو ہوگا۔

تازہ ترین