• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ نیوزی لینڈ,پاکستانی فنکاروں کا اظہارِ افسوس

پاکستانی فنکاروں نے سانحہ نیوزی لینڈ کی سخت مذمت کرتے ہوئے افسو س کا اظہار کیا ہے۔

گز شتہ روز نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 50 جبکہ زخمیوں کی تعداد 48 ہو گئی ہے. جہاں دنیا بھر میں سانحہ نیوزی لینڈ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے وہیں پاکستانی فنکاروں نے بھی اس واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی فنکاروں نے اپنے ٹوئٹس میں متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئےدہشتگردی کی سخت مذمت کی۔

اداکارہ ماہرہ خان نے اپنےٹوئٹ میں سانحہ نیوزی لینڈ پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لیے دعا کی۔


معروف اداکار فیصل قریشی نے بھی اپنےٹوئٹ میں نیوزی لینڈ کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملےکی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی میں معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا،انہوں نے لکھا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔


علی ظفر نے بھی اپنے ٹوئٹ میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مسجد میں عبادت کے دوران مسلمانوں کو فائرنگ کرکے شہید کی گیا، اس افسوسناک واقعے کی ویڈیو کو دیکھنا اُن کی زندگی میں سب سے ذیادہ پریشان کُن لمحات تھے۔


ماوراحسین نےبھی دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے سے  محبت کریں امن قائم کریں اورسب کی عزت کریں۔انہوں نے کہا کہ آخر کیسے کوئی عبادت گاہ پر حملہ کرسکتا ہےایسے لوگوں کا کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق کیسے ہو سکتا ہے۔


اداکار فہدمصطفیٰ نے اپنےٹوئٹ میں لکھا کہ اس افسوسناک واقعے کے بارے میں سُن کر بہت پریشانی کا عالم طاری ہو گیا،انہوں نے شہید وں کے اہلِ خانہ سے شدید دُکھ کا اظہار کیا۔


مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹ میں اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نفرت انگیزی کو ختم کرکے پیارکو فروغ دیں۔



تازہ ترین