• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یہودیوں کی عبادت گاہیں بند

نیوز لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملوں کے بعد مسلمانوں سےاظہار یک جہتی کے لیے ہفتے کو نیوزی لینڈ میں یہودیوں کی تمام عبادت گاہیں پہلی بار بندہوئی ہیں۔

نیوزی لینڈ کی یہودی کمیونٹی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ مسلم کمیونٹی کو مدد اور تعاون پیش کرتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہودی کمیونٹی متشدد لڑائی، نفرت اور نسل پرستی کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلمانوں کے ساتھ متحد ہے۔

جیوئش کونسل نیوزی لینڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ مساجد میں مارے گئے مسلمانوں کے لواحقین کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

تازہ ترین