• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈکے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں ہونے والے دہشت گردوں کے حملےکے 40 سے زائد زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق گزشتہ روز نیوزی لینڈکی دو مساجد میں نماز جمعہ کے دوران دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ سےایک اور زخمی دم توڑ گیا ہے جس کےبعد واقعےمیں جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہوگئی ہےجبکہ ایک 5 سالہ بچے کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے دہشت گرد کو ہتھکڑیاں لگا کر کرائسٹ چرچ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ۔

درجنوں افرادکی جان لینے والادائیں بازو کا سفید فام نسل پرست 28 سالہ برینٹن ٹیرینٹ آسٹریلوی شہری ہے جس پر قتل کا الزام عائد کردیا گیا ہے جبکہ دیگر الزامات میں دہشت گرد کو مزید تحقیقات کے بعد چارج کیا جائے گا۔

سماعت کے دوران دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ نے عدالت میں بے حسی کا مظاہرہ کیا اور ندامت کے بجائے احمقانہ انداز میں مسکراتا رہا۔

ابتدائی تحقیقات کےمطابق نسل پرست برینٹن مقامی گن کلب کارکن تھا اور مقامی گن کلب میں ہتھیار چلانے کی مشق بھی کرتا رہا تھا یہاں تک کہ فائرنگ کے وقت اس کے پاس 5 ہتھیار موجود تھے۔

دوسری جانب پولیس نے آسٹریلوی دہشت گرد برینٹن کےمختلف ممالک میں دوروں کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا ہے کیونکہ ملزم نے اس سے پہلے مشرقی یورپ کا دورہ کیا تھا، فائرنگ کے وقت اس کے پاس 5 ہتھیار موجود تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کرائسٹ چرچ حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔

تازہ ترین