• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ داخلہ کی جے آئی ٹی کو نواز شریف سے تحقیقات کی اجازت

محکمہ داخلہ نے ماڈل ٹاؤن سانحے سے متعلق جے آئی ٹی کو سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے تحقیقات کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی پیر کو نوازشریف کے جوابات ریکارڈ کرنے کے لیے جیل جائے گی۔

اس سے قبل اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقاتی ٹیم کو سابق وزیر اعظم نواز شریف سے تفتیش کی اجازت دی تھی۔

عدالت سے اجازت ملنے کے بعد جے آئی ٹی نے محکمہ داخلہ پنجاب سے نواز شریف سے تحقیقات کی اجازت مانگی تھی۔

تازہ ترین