• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمانوں کیخلاف زہر اگلنے پر آسٹریلوی سینیٹر کو انڈا پڑگیا


مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے پر آسٹریلوی سینیٹر فریزر ایننگ کو انڈا پڑ گیا۔

میڈیا سےگفتگو کے دوران ایک بچے نے آسٹریلوی سینیٹر کو انڈا مار دیا، جس پر فریزر ایننگ نے اپنی جھینپ مٹانے کے لیے اس بچے کو تھپڑ اور لاتیں ماریں۔

آسٹریلوی سینیٹر فریزر ایننگ نے کرائسٹ چرچ حملے کا ذمہ دار مسلمان مہاجرین کو ٹھہرایا تھا۔

آسٹریلوی سینیٹر کو مسلمانوں کے خلاف بیان دینے پر عالمی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دہشت گردوں کے مساجد پر حملے میں 50 نمازی شہید اور 48 زخمی ہو گئے تھے۔

تازہ ترین