• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ نیوزی لینڈ، ایفل ٹاور کی روشنیاں بجھا دی گئیں


کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی یاد میں ایفل ٹاور اندھیرے میں ڈوب گیا۔

گذشتہ روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں فائرنگ کے ہولناک واقعے میں شہید ہونے والے مسلمانوں کی یاد اور واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ نے رات کی تاریکی میں ایفل ٹاور کی روشنیاں بجھا دیں۔

واضح رہے کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشتگردی کے اس واقعے میں50مسلمان شہید اور 48زخمی ہوئے جبکہ شہداء میں دو پاکستانی شہید اور چار زخمی ہوئے اور پانچ پاکستانی لاپتا ہیں۔

تازہ ترین