• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ حملے کے بعد سے کراچی کے اریب لاپتہ

نیوزی لینڈ میں مساجد پر ہونے والے حملے کے وقت کراچی کے سید اریب علی بھی وہیں موجود تھے، ان کے اہل خانہ کہتے ہیں کہ حملے کے بعد سے اریب سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

کزن سلمان کا کہنا ہے کہ 27 سالہ اریب چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں جو روزگار کے سلسلے میں نیوزی لینڈ میں رہائش پذیر ہیں، نیوزی لینڈ میں مسجد سانحے کے بعد سے ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔

سلمان کا کہنا ہے کہ حملے سے ایک دن قبل ان کی والدہ سے فون پر بات ہوئی تھی، وہ زخمی ہیں یا کیسے ہیں ہمارے پاس اس حوالے سے کوئی اطلاع نہیں۔

سلمان کے مطابق مِسنگ پرسنز کی فہرست میں ان کا نام ضرور موجود ہے، ہم نیوزی لینڈ میں ان کے دوستوں سے بھی رابطے میں ہیں، دوست بتاتے ہیں کہ وہ حملے کے وقت مسجد میں موجود تھے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نیوزی لینڈ میں پاکستانی سفارت خانے یا ہائی کمشنر کے پاس بھی اریب کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ہے۔

تازہ ترین