• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ میں شہید 6پاکستانیوں کی تفصیلات

دفتر خارجہ نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر فائرنگ کے واقعہ میں شہید ہونے والے 6پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نیو زی لینڈ حکام نے تصدیق کی ہے کہ کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کے واقعے میں چھ پاکستانی شہید ہوئے۔

دفتر خارجہ کے مطابق شہداء میں سیدجہانداد علی، سید اریب احمد، محبوب ہارون، نعیم راشد اور طلحہ نعیم شامل ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تین پاکستانی اب بھی لاپتہ ہیں۔

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمیشن مزید تفصیلات اکٹھی کر رہا ہے۔

تازہ ترین