• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملوں میں 50 مسلمانوں کی جان لینے والا دہشت گرد مقامی’گن کلب‘کا رکن تھا۔

کرائسٹ چرچ حملوں کی تحقیقات جاری ہیں،برینٹن ٹیرینٹ نے مساجد پر حملہ کیوں کیا؟اس کے محرکات کیا ہیں؟ اس کے پیچھے کیا سوچ کار فرما ہے؟

تحقیقات کےد وران یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ حملہ آور برینٹن ٹیرینٹ مقامی گن کلب میں ہتھیار چلانے کی مشق کرتا رہا ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق گن کلب میں ہتھیار چلانے کی اس مشق کے باعث دہشت گرد نے مساجد میں مسلمانوں کو چن چن کر گولیوں کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی دہشت گرد برینٹن کے مختلف ممالک کے دوروں سے متعلق بھی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

حملہ آور پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے، اس کے پاس 5 لائسنس یافتہ ہتھیار موجود تھے،وہ اپنی کارروائی پر بے حسی کے ساتھ مسکراتا رہا۔

مساجد میں دہشت گردی کرنے والے برینٹن نے 4 ماہ پہلے مشرقی یورپ کا دورہ کیا تھا،2012ء میں ایشیا اور یورپ بھی گیا جبکہ میڈیا رپورٹ میں پاکستان آنے کا دعویٰ بھی سامنے آرہا ہے۔

تازہ ترین