• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صحافی اورٹی وی شو میزبان اینڈرسن کوپر نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملےکی کھل کر مذمت نہ کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرائسٹ چرچ حملوں کے بعد اینڈرسن کوپر نے امریکی صدر پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ دہشتگردی کو دہشتگردی کہے بغیر مذمت منافقت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مساجد پر حملوں کو دہشت گردی نہ قرار دینا جاں بحق مسلمانوں کی توہین ہے، یہ تو ایسا ہی ہے کہ ہم کہیں کہ جیسے کوئی کسی قدرتی آفت کے نتیجے میں جان کھو بیٹھا ہو۔

اینڈرسن کوپر نے مزید کہا کہ سفید فام قوم پرستی کو دنیا کے امن کے لئے خطرہ قرار دینے سے گریز ٹرمپ کے نسل پرست رویے اور منافقت کی نشاندہی کرتا ہے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلم مخالف رویے کی نشاندہی کی اور انہیں کہا تھا کہ تمام مسلم کمیونٹیز سے محبت اور ہمدردی کا اظہار کریں۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی طرف سے امریکی صدر کو لاجواب کئے جانے کےبعد امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کرائسٹ چرچ مساجد میں مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کی اور نیوزی لینڈ سے یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔

تازہ ترین