• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


زندگی تو سبھی کو پیاری ہوتی ہے لیکن کچھ لوگوں کو اپنے شوق اس سے بھی زیادہ عزیز ہوتے ہیں اور وہ اپنی جان داؤ پر لگانے سے بھی نہیں گھبراتے۔

امریکاسے تعلق رکھنے والے22سالہ Elias Claude Ellis نامی نوجوان کا شمار بھی ایسے ہی خطروں کے کھلاڑیوں میں کیا جاسکتا ہے جس نے زمین سے سینکڑوں میٹر کی بلندی پر دو چٹانوں کے درمیان بندھی رسّی پر قلابازیاں کھانے کا خوفناک مظاہرہ پیش کیا۔

بغیر کسی حفاظتی اقدام کے یہ کارنامہ سر انجام دینے کے دوران ذرا سی بھی غلطی جان لیوا ثابت ہو سکتی تھی لیکن سیانے ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا۔

تازہ ترین