• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حوالے سے یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ انہوں نے اشتہارات پر 3ہزار 44کروڑ روپے خرچ کردیے ہیں۔

اتر پردیش کے شہر لکھنو میں میڈیا سے گفتگو میں بھارتی باہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے وزیراعظم مودی کے حوالے یہ انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے بھارتی وزیراعظم پر تنقید کی اور الزام عائد کیا کہ ذاتی شہرت کےلئے نریندر مودی نے اشتہارات پر قومی خزانے کے 3ہزار 44کروڑ روپےخرچ کردیئے ہیں۔

مایاوتی نے مزید کہا کہ نریندر مودی ایک پروجیکٹ کے سنگ بنیادکی تقاریب کےافتتاح میں مصروف ہیں اور ہزاروں کروڑ روپے اشتہارات پر خرچ کرچکے ہیں، یہ عوام کا پیسہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عوامی پیسہ پسماندہ ریاستوں کے ہر گاؤں میں تعلیم،صحت کےلئے استعمال کرسکتے تھے۔

باہو جن سماج پارٹی کی سربراہ نے نریندر مودی اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر تنقید کی اور کہا کہ عوامی فلاح کے بجائے انہیں اشتہارات زیادہ اہم ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مودی اوران کی جماعت حکومتی ناکامیاں چھپانےاور عوام کی توجہ غربت و بے روزگاری سے ہٹانے کیلئے کام کر رہے ہیں، عوام کو ہوشیار رہنا ہوگا۔

تازہ ترین