• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کریمیا کی آرٹسٹ کا منہ سے پینٹنگ بنانےکا مظاہرہ


معذور ی اکثر انسان سے اس کے خواب چھین لیتی ہے اور اسے اس حد تک مجبور کر دیتی ہے کہ وہ اپنے خواب کو خواب ہی رہنے دیتا ہے۔

لیکن دنیا میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو اپنی اس کمزوری کو صلاحیت میں تبدیل کر لیتے ہیں۔

کریمیا سے تعلق رکھنے والی27سالہSvetlana Semegen کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے۔

جس نے دونوں ہاتھوں سے معذور ہونے کے باوجود بھی ہمت اور حوصلہ نہیں ہارا۔

سویٹ کلانا منہ سے برش پکڑ کر ایسی شاندار پینٹنگز بناتی ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔

حوصلے بلند ہوں تو انسان کیا کچھ نہیں کر سکتا بس ضرورت ہے تو تھوڑی سی ہمت اور سچی لگن کی۔

تازہ ترین