• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں صدر ایمانیول ماکغوں کی اقتصادی پالیسوں کے خلاف ’پیلی جیکٹ‘ مہم اٹھارویں ہفتے میں داخل ہو گئی، اس ہفتے مظاہروں اور پر تشدد واقعات میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا، مظاہریں نے شانزلیز ے سمیت اہم مقامات پر عمارات اوردکانوں کو آگ لگادی۔

پولیس کی بھاری نفری اہم مقامات پر پر تشدد واقعات روکنے کےلئے تعینات تھی۔

شانزے لیزے پر واقع معروف کیفے فوکے پر مظاہرین نے حملہ کردیاجس کے دوران دکانوں میں موجود افراد اندر محصور ہو کے رہ گئے۔

پیرس پولیس نے 95 افراد کو شناخت ظاہر نہ کرنے پر حراست میں لے لیا۔

حکومت ’پیلی جیکٹ‘ مہم کو روکنے کےلئے سخت قانون سازی میں مصروف ہے ،سیاسی ماہرین کے مطابق ’’پیلی جیکٹ‘‘ مہم جو ہر ہفتے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرے کرتے 18ویں ہفتے میں داخل ہونے سے ملکی معیشت پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔

تجزیہ نگاروں کی رائے کے مطابق سخت قانون سازی کے باوجوداحتجاجی مظاہروں میں شدید آ سکتی ہے جو اس ہفتے دیکھنے میں آئے، مظاہرین صدر ایمانیول ماکغوں کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں جس کےلئے ان کی مہم میں ایک دفعہ پھر شدید اور تشدد میں اضافہ ہو گیا ہے۔

تازہ ترین